کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ میں نے خوا ب میں دیکھا کہ میں جہاز کے سفر میں ہوں اور جہاز آسمان پر اڑ رہا ہے تو میں سوچتی ہوں کہ اب جہاز تو ویسے بھی تباہ ہوگا اور مرنا تو ہے ہی اس میں سے بچ تو نہیں سکتی تو اب موت کی تیاری کرتی ہوں تو میں کلمہ پڑھنا شروع کر دیتی ہوں اور تین بار پہلا کلمہ پڑھا ہے او ر تین بار ہی دوسرا کلمہ اس کے بعد یا د نہیں کہ کیا جہاز بچ جاتا ہے یا نہیں میری آنکھ کھل جاتی ہے صحیح یاد نہیں رہتا؟
الجواب حامدا ومصلیا
اس خواب سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کے اندر دین داری کی کمی پائی جاتی ہے، دین سے محبت کم ہے، دنیاداری کا غلبہ زیادہ ہے۔ براہ مہربانی عبادات اخلاق اور معاملات تینوں چیزوں کو درست رکھیں۔ ورنہ ہمیشہ پریشانی گھیرے رہے گی۔
اورخواب واضح ہے جو اس میں دیکھا بیداری میں اس (موت) کو یاد رکھیں اور جو اعمال (کلمہ وغیرہ خواب میں ادا) کیے ہیں بیداری میں فرائض کے ساتھ ان کا بھی اہتمام رکھیں۔